دنیا کے بلند ترین مقام پر ترنگا لہرانے والی خاتون بائیک سواروں کی وزیراعظم سے ملاقات

نئی دہلی: ایک سرکاری بیان کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والی 40 خاتون موٹر بائک سواروں کے ایک گروپ ’بائک کوئنس‘ نے آج نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ان کی کوششوں کی ستائش کی اور ان کی آئندہ کوششوں کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس گروپ نے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دس ہزار کلومیٹر سے زیادہ مسافت طے کی ہے اور لوگوں کے ساتھ مختلف مہموں مثلا بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اور سوچھ بھارت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس گروپ نے 15 اگست کو لداخ میں کھرڈنگ لا پاس پر جو دنیا کا ایسا بلند ترین درہ ہے جہاں گاڑیاں چل سکتی ہیں، قومی پرچم لہرایا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bike queens meet pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply