انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے رابرٹ وڈرا سے تعلق رکھنے والی فرم کا افسر گرفتار

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راجستھان کے بیکانیر اراضی گھپلہ کیس میں انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت جے پرکاش اور اشوک کمار نام کے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ای ڈی کے مطابق اشوک کمار میسرز اسکائی لائٹ ہاسپیٹیلیٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کے مہیش ناگر کا ناہیت قریبی ہے ۔اس فرم نے 69.55ہیکٹر زمین محض72لاکھ روپے میں خرید کر میسرز الیجینی فن لیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو 5کروڑ 15لاکھ روپے میں فروخت کر کے چار کروڑ تینتالیس لاکھ روپے منافع کمایا تھا۔جبکہ اس کمپنی کا جائیداد کی خرید و فروخت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں تھا۔اسکائی لائٹ ہاسپیٹیلیٹی نام کی ا س فرم کا کانگریس صدر راہل گاندھی کے برادر نسبتی رابرٹ وڈرا سے تعلق ہے۔اور ناگر اس کمپنی کا مجاز نمائندہ تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bikaner land scam ed arrests associate of vadra linked skylight official in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply