بہا رمیں نکسلیوں کاسڑکیں بنانے والی ایک پرائیویٹ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، 2 ملازمین ہلاک

پٹنہ:بہار کے چھپرا ضلع میں نامعلوم بندوق برداروں نے جمعرات کو دیر رات سڑکیں بنانے والی ایک پرائیویٹ کمپنی کے دو ملازمین کوگولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع بھگوان پور گاؤں میں سڑک کی تعمیر کا کام کرایا جا رہا تھا کہ نامعلوم بندوق بردار وہاں اچانک نمودار ہوئے اوردو ملازمین دھرم ویر کمار اور لال بابو مشرا کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ گہری نیند سو رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ دھرم ویر کمارپٹنہ ضلع کے رکن پورمحلہ، جبکہ لال بابو مشرا بیگوسرائے ضلع کے مٹیانی تھانہ علاقے کا رہنے والاتھا۔قتل کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئیں۔معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar two officials of road construction firm shot dead in chhapra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply