مظفرپور شیلٹر ہوم ریپ کیس :پٹنہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو لتاڑا

پٹنہ: بہار کی پٹنہ ہائی کورٹ نے بدھ کے روز ایک بار پھر مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی) کو مظفر پور شیلٹر ہوم ریپ کیس کی تحقیقات کرنے والے سی بی آئی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولس جے پی مشرا کے تبادلہ کے حوالے سے غیر تسلی بخش وضاحت دینے پر سرزنش کی۔

عدالت عالیہ نے سی بی آئی کو اس کیس کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تفتیش ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کابھی حکم دیا۔چیف جسٹس ایم آر شاہ کی ایک ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سی بی آئی کو کیس کی تحقیقات میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے ایجنسی کے ڈائریکٹر کو کیس کینگرانی کا حکم دیا ۔

اور ریاستی حکومت سے کہا کہ 17ستمبرکو آئندہ سماعت پر غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام چلائے جارہے تمام شیلٹر ہومز کی تفصیل پیش کرے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar shelter home rapespatna hc again pulls up cbi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply