ایس آئی ٹی نے بہار کے سائنس ٹاپرراہل کمار کو گرفتارکر لیا

پٹنہ:بہار میں اس سال کے انٹر میجیٹ امتحان میں سائنس کے شعبہ کے ایک ٹاپر راہل کمار کو آج خصوصی تفتیشی ٹیم نے ویشالی ضلع سے گرفتار کرلیا ہے۔
پٹنہ ہائی کورٹ نے انٹر میجیٹ امتحان کے گھپلہ میں چار ”جعلی ٹاپرز“ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے تبھی سے راہل کمار فرار تھا۔ سماجیات کے شعبہ میں ٹاپ کرنے والی روبی رائے کو پہلے ہی گرفتارکرنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا مگر سائنس کے ٹاپر سوربھ شریشٹھ اور شالنی رائے پولیس سے بچتے پھر رہے تھے۔
…ٹاپرز کا گھوٹالہ 31ٍ مئی 2016 کو سامنے آیا تھا جب سوشل سائنس اور سائنس کے ٹاپرز اپنے مضامین سے متعلق معمولی بنیادی سوالات تک کے جواب نہیں دے پائے تھے۔
ٹاپر روبی رائے نے ”پولیٹکل سائنس“ کو ”پروڈیگل سائنس“ بولا اور بتایا کہ اس مضمون میں کھانا پکانا سکھاتے ہیں۔ سائنس کے ٹاپر سوربھ شریسٹھ کو یہ تک نہیں معلوم تھا کہ الیکٹرون اور پروٹون کیا ہوتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar science topper rahul kumar arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply