بہار میں ریٹائرڈ کمشنراور بیوی پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے

پٹنہ:بہار کے دارالخلافہ پٹنہ کے قریب بدھا کالونی میں ایک ریٹائرڈ کمشنر اور ان کی بیوی اپنے مکان میں پر اسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔پولس کے مطابق اس ضمن میں ڈرائیور اور گھریلو نوکرانی سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سنیئر پولس سپرنٹنڈنٹ منو مہاراج نے بتایاکہ محکمہ آبپاشی میں کمشنر کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے 82سالہ پریندر پرساد اور ان کی بیوی سادھنا داس گپتاکے جسم پر زخموں کے نشان ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔

ان دونوں کے سر میں بھی گہرے زخم ہیں۔مہاراج نے مزید بتایا کہ دونوں کو اسٹریچر پر ڈال کر اسپتال بھی پہنچایا گیا کہ شاید ان میں زندگی کے اگر کوئی آثار ہوں تو انہیں بروقت طبی امداد ملنے سے زندگی مل سکے لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ لایا ہوا قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ شک کے گھیرے میں رشتہ دار بھی ہیں ۔اور پولس ان سے بھی پوچھ تاچھ کرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar retired commissioner wife allegedly murdered at patna residence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply