بہار میں اٹل بہاری پر تنقید کرنے والے پروفیسر کی پٹائی

پٹنہ:سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی کے انتقال کرجانے کے بعد ان پر تنقید ی پیغام فیس بک پر شئیر کرنے کے الزام میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے بہار کے موتیہاری میں واقع مہاتما گاندھی سینٹرل یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو بری طرح مارا پیٹا ۔

علاقائی نیوز چینلوں نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پروفیسر سنجے کمار کو موتیہاری شہر کے آزاد نگر علاقہ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گھسیٹ کر باہر لاکر بری طرح پیٹا جا رہا ہے۔

شہر کے ٹاو¿ن تھانہ میں اس معاملہ کی ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ایسوسی ایٹ پروفیسر کو موتیہاری صدراسپتال میں دخل کیا گیا جہاں ان کی حالت بگڑنے پر انہیں پٹنہ میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar professor assaulted after post critical of vajpayee in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply