بہارپولس نے پانچ افراد کو گرفتار کر کے صحافی کے قتل کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کیا

پٹنہ:بہار پولس نے دعویٰ کیا ہے کہاس نے سیوان ضلع میں پانچ افراد کو گرفتار کر کے صحافی راج دیو رنجن کے قتل کا معمہ حل کر لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولس (ہیڈ کوارٹرز)سنیل کمار نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولس نے رنجن کے قتل کے سلسلہ میں پانچ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7.65بور دیسی پستول اور تین موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔
گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت روہت کمار، وجے کمار گپتا، رایش کمار ، ایشو کمار اور سونو کمار گپتا کے طور پر ہوئی ہے۔انہوںنے کہا کہ روہت کمار نے یہ کہتے ہوئے اقبال جرم کیا کہ اسی کی پستول کی گولی سے رنجن مرا ہے۔
واضح رہے کہ رااج دیو رنجن کے قتل سے حزب اختلاف نے نتیش حکومت پر زبردست حملے شروع کر دیے تھےاور کہا تھا کہ رنجن کا قتل ریاست میں امن و قانون کی بد ترین صورت حال کی عکاسی کرتاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: bihar police arrest 5 in journalist murder case in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply