جے شری رام کا نعرہ لگانے والے بہار کے وزیر فیروز احمد عرف خورشید نے توبہ کی،فتویٰ واپس

پٹنہ:بہار میںنتیش کمار کی قیادت میں نو تشکیل قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت میں جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے کوٹے سے اقلیتی بہبود اور گنا کی صنعت کے وزیر فیروز احمد عرف خورشید نے جن کے خلاف’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر امارت شریعہ بہار نے کفر کا فتویٰ جاری کر دیا تھا، امارت شریعہ سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس کو بھی ان کی باتوں سے ٹھیس پہنچی ہے میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔ میرے نعرے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
مسٹر خورشید کے نعرہ لگانے پر بہار امارت شرعیہ کی پھلواری شریف، پٹنہ شاخ کے مولانا مفتی سہیل احمد قاسمی نے مسٹر خورشید کے خلاف فتویٰ جاری کر کے کہا تھا کہ جو مسلمان یہ نعرہ لگائے اور کہے کہ میں رحیم کے ساتھ رام کی بھی عبادت کرتا ہوں اور تمام اہم مقامات پر متھہ ٹیکتا ہوں، ایسے شخص کو اسلام سے خارج کیا جاتا ہے۔ فتوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس غلطی سے مسٹر خورشید کا نکاح بھی فسخ ہوگیا ہے۔ اور انہیں تجدید نکاح کے لیے توبہ کرنا پڑے گی۔
عام مسلمانوں کو اس طرح کے مسلمانوں سے تعلق رکھنا جائز نہیں ہے ۔ دریں اثنا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے بہار کے کٹیہار سے ممبر پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر طارق انور نے مسٹر خورشید کے نعرہ لگائے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کا کوئی دین دھرم نہیں ہوتا۔ معاشرے میں ایسے لوگوں کی قدر نہیں کی جاتی ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar minister khurshid alias firoz ahmad apologizes for chanting jai shri ram in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply