بہار میں” ہجومیت“ پنپ رہی ہے، ایک ہفتہ میں ہجومی تشدد کی تیسری واردات

نئی دہلی:ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بہارہجومی تشدد میں ملک کے تمام صوبوںکو پیچھے چھوڑنے کا تہیہ کر چکا ہے ۔

ابھی بیگو سرائے میں 3روز قبل پانچویں کلاس کی ایک طالبہ کو اغوا کرنے کے لیے ایک اسکول میں گھسنے والے تین افراد کو اور اس کے دور وز بعد ہی سیتا مڑھی ضلع میں گلے کی چین جھپٹنے کے الزام میں ایک24سالہ شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کی گونج تھمی بھی نہیں تھی کہ ایک ہفتہ کے اندر ریاست میں ہجومی تشدد کی تیسری واردات اس وقت پیش آئی جب سہسرام میں تشدد پر آمادہ ہجوم نے اسٹیٹ بینک آف انڈیاکی مین برانچ کے قریب ریلوے بکنگ کا کیش لوٹنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

اس سے ایک روز قبل دوشنبہ کوسیتا مڑھی ضلع کے رام نگر گاؤں میں ایک پک اپ وین کے ڈرائیور نے روپیش جھا نام کے ایک 24سالہ پر اس سے پیسے اور گلے کی طلائی زنجیر چھیننے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

اس نے جیسے ہی وہاں جمع گاؤں والوں سے کہا کہ یہ اس کے پیسے چھین کر بائیک سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا تو وہاں موجود گاؤں والوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اس نوجوان کو لاٹھی ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا۔جھا کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ہجوم نے اسے اس وقت پیٹا جب وہ ایک پک اپ وین کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

سیتا مڑھی صدر کے ڈپٹی ایس پی ویر دھریندر کے مطابق اس شخص کو شدید زخمی حالت میں پہلے صدر اسپتال پہنچایا گیا لیکن حالت غیر ہونے پر اسے پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔جھا کی لاش کو پوسٹمارٹم کیے بغیر ہی آخری روسم کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔اس سلسلہ میں 150افراد کے خلاف معاملہ دج کر لیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar man trying to loot railway official lynched says police in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply