مسلم شخص نے اپنا روزہ توڑ کر ہندونوزائد ہ بچے کی جان بچائی ہے

نئی دہلی: گھرسے مسجد ہے بہت دور چلو یو ں کر لیں ۔۔۔۔ کسی روتے ہوئے بچے کو ہنسایا جائے۔ اردو کے مشہور شاعر ندا فاضلی کے اس شعر کو سمجھنے کے لئے ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کا یہ واقعہ بالکل ٹھیک معلوم ہوتا ہے۔

در اصل ایک مسلم شخص نے رمضان کے مہینہ میں روزہ کے دوران اپنا روزہ توڑ کر ایک ہندو بچے کی جان بچائی ہے۔ دو دن پہلے پیدا ہوئے ایک بچے کو خون کی ضرورت تھی ، بچے کا بلڈ گروپ او ۔نیگیٹیو ہونے کی وجہ سے کوئی بھی خون دینے والا نہیں مل پا رہا تھا ، تبھی ہی سوشل میڈیا کی مدد سے محمد اشفاق نام کے ایک شخص نے اپنا روزہ توڑ کر بچے کو خون دیا ۔ جس سے بچے کی جان بچ سکے۔

واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ دربھنگہ کے ر ہائشی ایک ایس ایس بی جوان رمیش کمار کی بیوی آرتی کماری نے ایک پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں ایک بچے کو جنم دیا لیکن پیدائش کے بعد بچے کی حالت خراب ہونے لگی ، بچے کو فوراً آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو بچانے کی لئے خون کی مانگ کی لیکن بچے کا بلڈ گروپ او نیگیٹو (ریئر) تھا جو کہ بہت کم لوگوں میں پایا جاتا ہے ساتھ ہی خون آس پاس کے اسپتالوں میں بھی موجود نہیں تھا۔

بچے کو بچانے کے لئے کنبہ والوں نے اپنے قریبی رشتہ داروں سے لیکر سوشل میڈیا پر لوگوں سے خون دینے کی اپیل کی، تب ہی سوشل میڈیا پر یہ خبر محمد اشفاق نے بھی پڑھی اور انہوںنے فوراً بچے کے گھر والوں سے رابط کیا اور خون دینے اسپتال پہنچ گئے۔ لیکن رمضان ہونے کی وجہ سے اشفاق کا روزہ تھا، ایسے میں ڈاکٹر وں نے روزے کے حالت میں ان کا خون لینے سے انکار کر دیا ، لیکن بچے کی جان بچانے کے لئے اشفاق نے روزہ توڑ دیا اور ڈاکٹروں سے خون لینے کے لئے کہا۔

اب بچے کی جان خطرے سے باہر ہے۔ اس سلسلے میں اشفاق کاکہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہے اور خدا نے انہیں کسی کی جان بچانے کے لئے چنا یہی ان کے لئے باعث فخر ہے۔

ادھر رمیش کمارکہتے ہیں کہ جو لوگ ملک میں مذہب کے نام پر نفرت پھیلاتے ہیں انہیں آج جواب مل گیا ہے، ایک مسلمان ہندو کے لئے اپنا روزہ توڑ دیتا ہے اور اس کی جان بچاتا ہے ، یہ دیکھ کر ہمیں فخر محسوس ہو رہا ہے ، میں شخص کوسلام کرتا ہوں‘۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar man breaks roza to donate blood to 2 day old with rare group in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply