بہار میںدو بچوں کو اغوا اورقتل کرنے والے پانچ افراد کو سزائے موت

بیگو سرائے:بہار میں بیگوسرائے ضلع کی سیشن عدالت نے دو بچوں کا اغوا کے بعد قتل کیس میں آج پانچ افراد کو پھانسی کی سزا سنائی۔ ایڈیشنل ضلع و سیشن جج(فرسٹ)پربھو دیال نے یہاں معاملے میں سماعت کے بعد مسکان راج اور ابھیشیک کمار کے قتل کے الزام میں لالو پاسوان، بھوانی منڈل، سجیت مہتو، نوین منڈل اور چھوٹو مہتو کو یہ سزا سنائی ہے۔
الزام کے مطابق قصورواروں نے 27 اکتوبر 2014 کو ضلع کے بھوانی پور تھانہ حلقہ کے بنواری پور گاؤں واقع کھیل کے میدان سے مسکان راج اور ابھیشیک کمار کا تاوان کیلئے اغوا کر لیا تھا۔ بعد میں دونوں بچوں کی لاش 28 اکتوبر کو بنواری پور گاؤں واقع کھیت سے برآمد کی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar local court pronounces death sentence to 5 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply