بہار صحافی قتل کیس: شہاب الدین سیوان سے بھاگلپورجیل منتقل

پٹنہ: بہار میں ہندی صحافی راج دیو رنجن کے قتل کے سلسلہ میں سیوان جیل میں آر جے ڈی لیڈر و سابق ممبر پارلیمنٹ شہاب الدین کے سیل کی پولس کے ذریعہ تلاشی لیے جانے کے ایک روز بعد شہاب الدین کو سیوان سے بھاگلپور جیل منتقل کر دیا گیا۔
انسپکٹر جنرل (جیل)آنند کشور نے کہا کہ شہاب الدین کو سیوان ضلع جیل سے بھاگلپور سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ بہار اسمبلی میں حزب اختلاف بی جے پی کے لیڈروں نے الزام لگایا تھا کہ شہاب الدین جیل میں رہ کر بھی ڈور ہاتھ میں رکھے ہے اور راج دیو رنجن کے قتل میں اسی کا ہاتھ ہے۔بدھ کو بہار پولس نے سیوان جیل پر چھاپہ مارا تھا اور صحافی کے قتل کے سلسلہ میں شہاب الدین کے جیل سیل کی تلاشی لی تھی۔
پولس شہاب الدین کے ایک معتمد خاص اوپیندر سنگھ کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے اور راج دیو رنجن کے قتل کے سلسلہ میںپوچھ گچھ کے لیے اس کا ریمانڈ لے سکتی ہے۔ سنگھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شہاب الدین کا ایک جانا پہچانا شارپ شوٹر ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar journalist killing shahabuddin shifted from siwan to bhagalpur jail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply