بہار میں جے ڈی یو لیڈر پرگتی مہتہ کی بیوی نے خودکشی کر لی

پٹنہ:بہار جنتا دل یونائیٹڈ(جے ڈی یو )کے جنرل سکریٹری پرگتی مہتہ، جو پارٹی کے ترجمان اور میڈیا انچارج بھی ہیں، کی اہلیہ خوشبو کماری نے گذشتہ شب جموئی کے گڈھور میںواقع اپنے والدین کی رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔

اطلاع کے مطابق سب گھر والوں نے رات میں ایک ساتھ کھانا کھایااور ٹیریس میں سونے چلے گئے لیکن خشبو اپنی بیٹی کو لے کر ایک کمرے میں چلی گئی۔لیکن صبح خوشبو کی لاش پنکھے سے لٹکی پائی گئی۔

خوشبو کی شادی چار سال پہلے مہدی نگر کے ارون مہتا کے ساتھ ہوئی تھی اور ان دونوں کی ایک ڈیڑھ سالہ بچی دیانشی بھی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar jdu leaders wife commits suicide in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply