بہار میں دیسی و انگلش ہر قسم کی شراب پر مکمل پابندی کا دور منگل سے شروع

پٹنہ: حکومت بہار نے اعلان کیا ہے کہ آج پانچ اپریل 2016سے ہر قسم کی شراب خواہ وہ دیسی ہو یا ولایتی کی فروخت پر فی الفور مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ ہر قسم کی شراب پر پابندی کا فیصلہ بہار کابینہ نے دیسی شراب کشید کرنے اور اس کی فروخت پر پابندی شروع ہوجانے کے چار روز بعد منگل کی سہ پہر میں کیا۔گجرات کیرل اور ناگالینڈ کے بعد بہار شراب پر پابندی لگانے والا چوتھا ریاست ہے جہاں شراب کی پیاس بجھائی نہیںجا سکتی۔
ریاستی وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ محکمہ انسدادو ایکسائز اس ضمن میں ایک نوٹی فکیشن جاری کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں تیار کی گئی غیر ملکی شراب سے حکومت بہار کو سالانہ2000کروڑ روپے کا اور دیسی شراب سے 4000کروڑ روپے مالیہ حاصل ہوتا ہے ۔نتیش کمار متواتر کہتے رہے ہیں کہ ان کی حکومت شراب نوشی کی عادت ترک کرانے کی کوشش میں جو ہو سکے گا کرے گی۔کیونکہ شراب نوشی سب سے زیادہ غریب لوگوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔
غریب شراب پیتا ہے اور خانگی تشد دجیسے گھریلو مسائل بڑھ جاتے ہیں جس سے بچوں کی نشوونما اور تعلیم دونوں متاثر ہوتی ہیںاور بچپن تباہ ہو جاتا ہے اور ازدواجی زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شراب نوشی کی عادت سے سب زیادہ خواتین متاثرہو تی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar imposes total alcohol ban turns dry state from today in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply