بہار کے سیلاب میں نیپال کا ہاتھ ہے:نتیش کمار

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ریاست کے شمالی علاقے میں عموماً ہر سال آنے والے سیلاب کو ایک مخصوص ریاست کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے سیلاب کا تعلق بارش سے نہیں بلکہ نیپال سے آنے والے پانی سے ہے۔
مسٹر کمار نے آج یہاں وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں بہارمیںآفات کے خطرات میں کمی کے روڈ میپ 2015 سے 2030 کے نفاذ کے لئے ایشین ڈیزاسٹر پریپریڈرڈنیس سینٹر (اے ڈی پی سی ) بینکاک، تھائی لینڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کے بعد منعقد پروگرام میں کہا کہ بہارکئی طرح کی آفات کو جھیلتا ہے۔
ریاست کو سیلاب اور خشک سالی دونوں کا ایک ساتھ سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے جب بھی سیلاب کا جائزہ لیا جاتا ہے تو ساتھ ہی خشک سالی کا بھی جائزہ لینا پڑتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایم او یو ہونے کے بعد بہار میںآفات میں خطرے میں کمی کے روڈ میپ پر عملدرآمد میں مدد ملے گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ موسم میں تبدیلی آ رہی ہے۔گزشتہ ایک دہائی میں دو سال کو چھوڑ کر آٹھ سالوں میں کبھی بھی معمول کے مطابق بارش نہیں ہوئی ہے جس سے ریاست کی پانی کی سطح نیچے جا رہی ہے۔
وزیراعلی نتیش کمار نے کہا کہ سیلاب کا تعلق بارش سے نہیں ہے۔بہار میں جب بھی سیلاب کی سنگین صورتحال پیدا ہوتی ہے تو وہ نیپال کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ ریاست کا مسئلہ نہ ہوکر قومی تشویش کا موضوع ہے۔
انہوں نے کوسی کے تباہی پھیلانے والے سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ریاست میں کوئی خاص بارش نہ ہونے کے باوجود یہ تباہی آئی۔ نیپال کے علاقے میں ڈیم کی کمزوری کی وجہ سے باندھ ٹوٹنے سے خطرناک صورتحال پیدا ہوئی تھی۔
مسٹر کمار نے کہا کہ ندیوں میں گاد جمع ہو رہا ہے اور اس کی وجہ سے ڈیم کے اندر تھوڑا بھی پانی آنے سے باندھ ٹوٹنے کا اندیشہ رہتا ہے۔کوسی میں سیلاب سے بنیادی ڈھانچے کو پہنچے نقصان کو اب تک بحال کیا جا رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar has to face flood year after year because of nepal says nitish kumar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply