بہار میں عظیم اتحاد حکومت کوکوئی خطرہ نہیں،اپنی مدت پوری کرے گی: جے ڈی یو

نئی دہلی:جنتا دل (یو) کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے آج کہاکہ بہار میں نتیش کمار کی قیادت میں چل رہی اتحادی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور وہ اپنی پانچ سال کی مدت پوری کرے گی۔ مسٹر تیاگی نے کہاکہ بہار میں جنتا دل (یو) راشٹریہ جنتال دل اور کانگریس کا اتحاد مضبوطی سے کام کر رہا ہے اور اسے کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مسٹر کمار بہتر حکمرانی کیلئے مشہور ہیں اور وہ پوری ایمانداری سے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔
اتحاد کے سربراہ مسٹر کمار بہتر حکمرانی کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے والے ہیں۔چارا گھپلہ میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدایت پر انہوں نے کہاکہ عدالت کا فیصلہ انہیں منظور ہے۔ قانون اپنا کام کر رہا ہے، اسے کرنے دیجئے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر افواہ کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ وہ بہار میں کبھی شہاب الدین، کبھی راج بلبھ یادو اور کبھی منورما دیوی معاملےکو اٹھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔ بہار سیاسی اعتبار سے ایک باشعور ریاست ہے اور وہاں کے لوگ افواہ کی سیاست میں نہیں آنے والے ہیں۔

Title: bihar govt will complete its tenure kc tyagi in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply