حکومت بہار نے ریاست کے 25 لاکھ غریب خاندانوں کو زمین کا حق ملکیت نامہ دیا: وزیر

سمستی پور: کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور بہار کے محصولات اور زمینی اصلاحات کے وزیر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے کہا کہ ریاست کے تقریبا 25 لاکھ غریب خاندانوں کو زمین کا پرچہ دیا گیا ہے۔ مسٹر جھا نے یہاں کل رات صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ریاست میں تقریبا 25 لاکھ غریب خاندانوں کو زمین کا پرچہ دے دیا گیا اور ان میں سے زیادہ تر کو زمین پر قبضہ بھی دلا دیا گیا ہے۔
باقی ماندہ پرچہ رکھنے والوں کو 31 مارچ تک زمین فراہم کر دی جائے گی۔ انہوں بتایا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر زمین تنازع کے حل کے لئے کیمپ لگا کر جنگی سطح پر کام کئے جا رہے ہیں۔
اس علاوہ غیر قانونی قابضین کے خلاف بھی کارروائی کے لئے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ محصولات اور زمینی اصلاحات کے وزیر نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا اور کہا کہ نوٹ کی منسوخی کے بعد سے ملک کے لوگ پریشان ہیں۔ انہوں بتایا کہ کانگریس پارٹی نوٹ کی منسوخی کے خلاف آئندہ 11 سے 21 فروری تک ریاست میں ’عوامی بیداری پروگرام ‘ چلائےگی جس کے توسط سے نوٹ کی منسوخی سے ہوئے نقصان اور مرکز کی عوام مخالف پالیسیوں کے سلسلے میں لوگوں کو آگاہ کرایا جائے گا۔

Title: bihar govt gives parcha 25 lakh poor in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply