بہار حکومت صحافی راج دیو رنجن قتل معاملہ کی سی بی آئی جانچ کرانے تیار:نتیش کمار

پٹنہ:بہار کے ایوان سیاست اور عام زندگی کے ماحول کو لرزا دینے والے صحافی رج دیو رنجن کے قتل کی سی بی آئی جانچ کرے گی۔ اس ضمن میں ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ مقتول صحافی کے لواحقین کے مطالبہ پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رنجنکے قتل کی مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی ) سے تحقیقات کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس کی مرکز سے سفارش بھی کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی صحافی پر حملہ ان پر حملہ ہے۔ اور اس قتل کے ملزموں کو کسی حالت میں نہیں بخشا جانا چاہئے۔نتیش نے کہا کہ کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کا بول بالا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سماج دشمن عناصر اور شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کے معاملہ پسند نا پسند کے قائل نہیں ہیں۔ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ 13مئی کو سیوان میں نامعلوم بندوق برداروں نے دن دھارے ہندی روزنامہ ہندوستان کے بیورو چیف رنجن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔42سالہ رنجن سیوان کے مہادیو مشن کمپاو¿نڈ محلہ کے رہائشی تھے۔اور انہیں اس وقت موٹر سائیکل سواروں نے سر ، گردن اور پیٹ میں اس وقت گولی ماری جب وہ اپنی موٹر سائیکل سے صدر تھانہ کے تحت علاقہ اسٹیشن روڈ سے گذر رہے ڈائریکٹر جنرل آف پولس پی کے ٹھاکر نے کہا کہ اس قتل کا مشتبہ شوٹر اپنے کنبہ سمیت فرار ہے۔اس کی گرفتاری ہوتے ہی واردات کی پرتیں کھلتی چلی جائیں گی اور قتل کا راز طشت ازبام ہو جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar government is ready to hand over rajdev ranjan murder case to cbi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply