بہار چارہ گھپلے کی تین اہم فائلیں غائب

پٹنہ: بہار چارہ گھپلے کی، میں راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو اور کئی دیگر کو مجرم قرار دیا گیا تھا، تین اہم فائلیں غائب ہو گئیں۔اے این آئی کے مطابق یہ فائلیں بہار مویشی و مچھلی پالن محکمہ کے دفتر واقع پٹنہ سے غائب ہوئی ہیں۔
ان فائلوںکی گمشدگی کے حوالے سے پٹنہ اولڈ سکریٹریٹ تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کرادی گئی ۔واضح رہے کہ 17سال پرانے چارہ گھپلے میں لالو پرساد یادو کو جو اس دوران بہار کے وزیر اعلیٰ تھے،مجرم قرار دیا گیا تھا اور سپریم کورٹ کے 2013 کے ایک فیصلہ کی روشنی میں ممبرپارلیمنٹ کے طور پر انہیںناہل قرار دے دیا گیا تھا۔
بی جے پی نے فائیلوںکی گمشدگی میں وزیر اعلیٰ اور جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار کو نشانہ بنایا ہے ۔کیونکہ جے ڈی یو آر جے ڈی اور کانگریس کے اتحاد سے بہار میں بر سر اقتدار ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: bihar fodder scam files go missing fir lodged in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply