بہار میں سیلاب سے 78ہلاک، پون کروڑ آبادی شدید متاثر،تمام بڑی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر

پٹنہ:نیپال میں ہو رہی بارش سے بہار کی تمام اہم ندیوں کے خطرے کے نشان سے اوپر رہنے کے سبب ریاست کے 13 اضلاع میں سیلاب کی صورتحال بے قابو ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 78 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ سیلاب سے متاثر تقریباً 80 لاکھ لوگوں کو جنگی پیمانے پر راحت اور بچاؤ کے لئے فوج کے علاوہ تین ہیلی کاپٹروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ آفات مینجمنٹ کے سرکاری ذرائع نے کل یہاں بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے پورنیہ، کشن گنج، ارریہ، کٹیہار، مدھے پورہ، سپول، مشرقی اور مغربی چمپارن، دربھنگہ، مدھوبن?، سیتامڑھی، شیوہر اور مظفر پور اضلاع کے 92 بلاک متاثر ہوئے ہیں۔ان علاقوں میں تقریباً 80 لاکھ کی آبادی سیلاب سے متاثر ہے۔
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کل دوسرے دن سیلاب سے متاثرہ پانچ اضلاع کا ہوائی سروے کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ مسٹر کمار نے ریاست کے چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ کے ساتھ مشرقی چمپارن، شیوہر، سیتامڑھی، مدھوبنی اور دربھنگہ اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کیا۔ سروے کر کےواپس لوٹنے کے بعد وزیر اعلی نے ایک جائزہ میٹنگ کی جس میں چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ، محکمہ آبی وسائل کے چیف سکریٹری ارون کمار سنگھ، محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری آر کے مہاجن، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری پرتیہ امرت، تعمیرات محکمہ کے پرنسپل سکریٹری امرت لال مینا، دیہی امور کے سکریٹری ونے کمار اورنیم فوجی دستہ کے ڈائریکٹر جنرل پی این رائے سمیت کئی دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar flood situation worsens as koshi mahananda rivers inundate new areas in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply