بہار کے متعدد گاؤں سیلاب کی زد میں،ریل، سڑک راستے بری طرح متاثر

پٹنہ:بہار میں سریگ دریا میں آئی طغیانی کی وجہ سارن ضلع میں متعدد گاؤں پانی کی زد میں آگئے ہیں اور ریل و سڑک رابطہ بری طرح متاثر ہوگیا۔ دیہات میں پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جنگی پیمانے پر چلایا جا رہا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ چراغ آنند کے مطابق سریگ دریا میں سطح آب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس کا پانی ضلع کے ریویل گنج تھانہ علاقے کے مکریرا اور انئی گاؤں کے درمیان ریل پٹری پر بھی آگیا جس کے باعث شمال مشرقی ریلوے کے چھپرا۔وارانسی ریل سیکشن پر احتیاط کے طور پر ہفتہ کی شب ساڑھے دس بجے سے ٹرینوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسی طرح مکریرا گاؤں کے نزدیک ہی قومی شاہراہ نمبر 19 پر پانی آجانے سے حاجی پور سے اتر پردیش کے غازی پور کو جوڑنے والے راستے پر بھی ٹریفک ہفتہ کی رات سے بند کر دیاگیاہے۔
مسٹر آنند نے بتایا کہ سریگ دریا کا پانی قومی شاہراہ 85 پر مکریرا گاؤں میں پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے چھپرہ۔سیوان راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار گھنٹے کے دوران سریگ دریا کے پانی کی سطح میں چار میٹر کا اضافہ درج کیاگیاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar flood situation grim as ganga level rises in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply