راشٹریہ جنتا دل کے سابق رکن اسمبلی رنویر یادو کو عمر قید

مونگیر: (یو این آئی) بہار میں ضلع مونگیر کی ایک سیشن عدالت نے قتل کے معاملے میں آج کھگڑیا سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق رکن اسمبلی رنویر یادو کو عمر قید کی سزا سنائی۔ بالائی ضلع و سیشن جج ( فرسٹ) پھول چندر چودھری نے سابق رکن اسمبلی رنویر یادو کو اپنے چچا زاد بھائی سنیل یادو کے قتل کے الزام میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مجرم قرار دینے کے بعد یہ سزا سنائی ہے۔
عدالت نے مجرم ایم ایل اے پر پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ سابق ممبر اسمبلی رنویر یادو کی بیوی پونم دیوی فی الحال کھگڑیا سے حکمراں جنتا دل یونائٹیڈ(جے ڈی یو) کی رکن اسمبلی ہیں۔
مقدمہ کے سلسلے میں بالائی پبلک پراسیکیوٹر پریتم کمار ویشیہ نے بتایا کہ 6 دسمبر 1988 کو کھگڑیا کے مانسی تھانہ علاقہ کے چکتی گاؤں میں مویشی کے قتل کے تنازعہ میں سابق رکن اسمبلی رنویر یادو نے اپنی رائفل سے گولی مار کر چچا زاد بھائی سنیل یادو کو زخمی کر دیا تھا۔ بعد میں علاج کے دوران مقامہ اسپتال میں سنیل کی موت ہو گئی تھی۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم پر مونگیر ضلع عدالت میں اس کیس کی سماعت کی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar ex mla ranveer yadav gets life term in 29 year old murder case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply