بہار بجلی بورڈ کو ماہانہ500کروڑ روپے کا خسارہ :بی جے پی

پٹنہ: بہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی راجیو رنجن نے آج کہا کہ ریاستی بجلی بورڈ کو ہر سال چھ ہزار کروڑ روپے کا خسارہ ہو رہا ہے۔ مسٹر رنجن نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ریاستی بجلی بورڈ کو جہاں چھ ہزار کروڑ روپے کا خسارہ سالانہ ہو رہا ہے وہیں ہر ماہ تقریبا 975 کروڑ روپے کا خرچ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی بورڈ کی آمدنی 470 کروڑ روپے کی ہے جبکہ 505 کروڑ روپے ماہانہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت غریبوں کی ترقی کے کاموں میں ہونے والے اخراجات کی رقم 3600 کروڑ روپیہ کو غیر قانونی طریقے سے بجلی بورڈ کی ناکامیوں کی پردہ پوشی کے لئے سالانہ دیتی ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ریگولیٹری ایکٹ 2003 کے ضابطہ کے تحت ریاستی حکومت کو اپنی طرف سے بجلی بورڈ کو کسی طرح کی رقم دینے کا کوئی قاعدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اگر چاہے تو کسانوں کا بجلی کا بل معاف کر دے تو اس کے عوض رقم دے سکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar electricity board deficit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply