بہار میں سیٹوں کی تقسیم پر این ڈی اے کی دو اتحادی جماعتوں میں اختلافات ہو گئے

پٹنہ:2019 کے عام انتخابات سے پہلے بہار میں سیٹوں کی تقسیم پر این ڈی اے کی دو اتحادی جماعتوں میںاختلافات پیدا ہو گئے۔

مرکزی وزیر اپیندر کشواہا کی پارٹی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی نے حکمراں این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم میں روڑہ اٹکانے کا ذمہ دارف وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ(جے ڈی یو ) کو ٹہرایا ہے۔

جے ڈی یو کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سیٹوں کی تقسیم کے مذاکرات آخری مرحلہ میں ہیں اور وضع کردہ فارمولے کے مطابق اپیندر کشواہا کی پارٹی کو بہار میں40سیٹوں میں سے دو سے زیادہ سیٹیں ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔جس پر کشواہا ناراض ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar controversy on seat sharing in nda for 2019 lok sabha election in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply