چھٹ کے تہوار پر گھاٹوں پر تمام سہولتیں دستیاب کرائی جائیں گی:وزیر اعلیٰ بہار

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے عوامی عقیدت والے عظیم تہوار چھٹ سے پہلے آج دارالحکومت پٹنہ سے ملحق گنگا ندی کنارے بنے چھٹ گھاٹوں کا معائنہ کرکے ان کی سیکورٹی اور صفائی کے سلسلے میں ضروری ہدایات دیتے ہوئے یقین دلایا کہ عقیدت مندوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہونے دی جائے گی۔
مسٹر کمار نے سٹیمر سے نصیر گنج سے دیدارگنج گھاٹ تک گنگا گھاٹوں کا معائنہ کیا اور گھاٹوں کی صفائی، سیکورٹی اور حفظان صحت کے سلسلے میں عہدیداروں کو ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے لوگوں کیلئے چھٹ خاص تہوار ہے۔ اس موقع پر عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیہی آنچلو میں بھی ندی کی آبی سطح بلند ہونے کی وجہ سے خصوصی خیال رکھنا ہوگا۔
معائنہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں وزیر اعلی نے کہا، “چھٹ عظیم تہوار سے قبل گھاٹوں کی حالت کو دیکھنے اور چھٹ گھاٹوں کو فہم اور صاف بنانے کی کوشش ضلع انتظامیہ اور پٹنہ میونسپل کی طرف سے کی جاتی ہے، اس کا جائزہ لینے کے لیے ہم آتے رہے ہیں اور جہاں کہیں کمی ہوتی ہے، اسے دور کرنے کی تجاویز دیتا رہا ہوں اور اس پر تیزی سے عمل کیا جاتا ہے۔ اب تک چھٹ گھاٹوں کی حالت ٹھیک رہی ہے۔
اس سال گنگا کی آبی سطح بلند ہے کیونکہ اس سال آبی سطح کافی بڑھی اور پرانے تمام ریکارڈ توڑ دےئے۔ اب بھی پانی کی سطح گزشتہ برس کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے، ان حالات میں چھٹ گھاٹوں کے تحفظ کے نقطہ نظر سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar chief minister inspects ghats and reviews chhath preparations in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply