بہار کی ایک شوگر مل میں بوائلرپھٹنے سے5ہلاک9شدید طور پر جھلس گئے

پٹنہ: بہار کے گوپال گنج ضلع کے ساسا موسا شوگر مل میں بوائلر پھٹ جانے سے کم از کم پانچ مزدور ہلاک اور9دیگر زخمی ہو گئے۔ گوپال گنج ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہاسپتل کے سپرنٹنڈنٹ ششی کانت مشرا نے کہا کہ گذشتہ شب ہوئے اس دھماکہ میں جو 9افراد جھلس گئے ہیں ان کی بھی حالت نہایت تشویشناک ہے کیونکہ وہ سبھی90فیصد جل گئے ہیں۔
علاوہ ازین ابھی کئی ملازمین ملبہ کے نیچے دبے بتائے جاتے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میںاضافہ کا خدشہ ہے۔ جس وقت دھماکہ ہوا تو مل میں 100ملازمین کام کر رہے تھے۔ پولس نے مل مالک کو گرفتار کر لیا۔

Title: bihar boiler blast five labourers killed nine others injured | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply