وزیر اعظم نے بہار کشتی حادثہ میں مرنے والوں کے لواحقین کو 2لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا

نئی دہلی: صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی، نائب صدر حامد انصاری،وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بہار میں کشتی حادثہ میں ہوئے جانی نقصان پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ۔
وزیر اعظم نے ہلاک شدگان کے لواحقین اور صوبائی حکومت سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کو وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے دو دو لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو 50۔50 ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں گاندھی گھاٹ کے سامنے دریائے گنگا میں ہفتہ کی شام مکر سنکرانتی کے موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے منعقد پتنگ فیسٹیول میں شامل ہونے کے بعد واپس آ رہے لوگوں کی کشتی این آئی ٹی گھاٹ کے قریب ڈوب گئی تھی جس میں 24افراد ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar boat tragedy pm offers rs 2l ex gratia for kin of dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply