بہار کشتی حادثہ میں ہلاک شدگان کی تعداد24ہوگئی

پٹنہ:بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے پیربھور تھانہ علاقے کے این آئی ٹی گھاٹ پر ہفتہ کی شام مکر سکرانتی کے موقع پر کشتی حادثے میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر اس وقت 24 ہو گئی جب اتوار کو ندی سے مزید چار لاشیں ملیں۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منو مہاراج نے بتایا کہ کشتی حادثہ میں لاپتہ لوگوں کی تلاش میں این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم ابھی بھی لگی ہوئی ہے۔تاہم انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں نے اپنے اہل خانہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع تھانے میں دی تھی ان سبھوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں اور اس کے بعد سے اب کسی کے لاپتہ ہونے کی شکایت نہیں ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہاس کشتی میں40افراد سوار تھے۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی کو بھی نکال لیا گیا ہے۔ ادھر سارن ضلع انتظامیہ نے گنگا دیارا علاقے میں تفریحی پروگرام منعقد کرنے والوں اور حادثہ کا شکار کشتی کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سانحہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا ہفتہ کو ہی حکم جاری کر دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar boat tragedy death toll rises to 24 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply