بہار کشتی حادثہ میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر8ہو گئی

گیا(بہار):بہار میں ضلع گیا کے خضرسرائے تھانہ علاقے کے پچ مہلا گھاٹ کے نزدیک فلگو ندی میں کشتی پلٹ جانے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے بیلاگنج تھانہ کے جافرا گاؤں کے بھتن بگہا ٹولا کے کچھ لوگ منگل کی شام میں کشتی پر سوار ہو کر میلہ دیکھنے جا رہے تھے کہ پچ مہلا گھاٹ کے نزدیک پہنچتے ہی کشتی پلٹ گئی۔
غوطہ خوروں کی مدد سے منگل کی شام میں ہی دو لاشوں کو نکال لیا گیا تھا جبکہ دیگر لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری تھی اور اس کے لئے اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس(ایس ڈی آر ایف) کی ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام تک چھ مزید لوگوں کی لاش نکالی گئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar boat tragedy death toll raised to 8 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply