بہار میں امتحان کے دوران طلبہ کےجوتے موزے پہن کر آنے پر پابندی

نئی دہلی : بہار اسکول امتحان بورڈ (BSEB) کے ذریعہ منعقد 10ویں درجہ (میٹرک) کے امتحان میں اس سالطلبہ جوتا ۔ موزا پہن کر نہیں جا سکیں گے۔
بہار بورڈ کی طرف سے فرمان جاری کیا گیا ہے کہ امتحان گاہ میں انہی طلبا کوداخلہ ملے گا جو چپل پہن کر امتحان دینے آئیں گے۔ بہار بورڈ کے صدر آنند کشور نے بتایا کہ اس سال امتحان دینے والے طلبہ کو جوتا ۔ موزے پہن کر امتحان سینٹر میں داخل ہونے والے طلباکو داخلہ نہیں ملے گا۔جوطلبہ جوتا موزا پہن کر آئیں گے ان کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
امتحان دینے والے طلب علموں کو چپل پہن کر آنا ہی ہوگا۔ اس کے لئے متعلقہ ضلع کے سبھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزکو ہدایت دے دی گئی ہے۔ کشور نے کہا اگر کوئی بھی طالب علم جوتا موزا پہن کر آئے گا تو ا س سے ا متحان گاہ کے با ہر ہی جوتے موزے اتاروا لئے جائیں گے۔
امتحان ہال میں امتحان دینے والے طلبا کو صرف ایڈ مٹ کارڈ اور قلم و پنسل ہی لے جانے کی اجازت ہوگی ۔ داخلہ دروازہ پر سبھی طلبا کی سخت جانچ کی جائیں گی۔

Title: bihar bars students sitting for board exams from wearing shoes socks to end cheating scourge opposition cries foul in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply