دلت طلباپر لاٹھی چارج کے خلاف بہار قانون ساز کونسل میں ہنگامہ، کارروائی ملتوی

پٹنہ: اسکالرشپ کی رقم بڑھائے جانے کی مانگ کے سلسلے میں پرامن مظاہرہ کر رہے دلت طالب علموں پر وحشیانہ پولیس لاٹھی چارج کی مخالفت میں آج قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ارکان نے قانون ساز کونسل میں جم کر ہنگامہ اور نعرے بازی کی جس کی وجہ سے کارروائی صرف پانچ منٹ بعد ہی وقفے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ کے کرسی پر بیٹھتے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رجنیش کمار نے کہا کہ دلت اور انتہائی پسماندہ طبقے کے طالب علموں کے پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کی رقم ڈیڑھ لاکھ سے کم کرکے 15 ہزار روپے کئے جانے کی مخالفت میں کل پرامن طریقہ سے دارالحکومت پٹنہ میں مظاہرہ کر رہے دلت طالب علموں پر پولیس نے وحشیانہ لاٹھی چارج کیا۔
لاٹھی چارج میں کئی طالب علم زخمی ہوئے ہیں۔ مسٹر کمار نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں ریاست کے مظفر پور ضلع کے پارو، ?یمور ضلع کے بھبھوا، کشن گنج، دربھنگہ کے کشیشور مقام اور کھگڑیا ضلع میں دلتوں کے ساتھ غیر انسانی واقعات ہوئے ہیں۔ ان سب کے باوجود ریاستی حکومت خاموش تماشائی بن کر معاملے کو رفع دفع کرنے میں مصروف ہے۔
بی جے پی رکن کے اتنا کہتے ہی این ڈی اے کے ممبران اپنی اپنی نشستوں کے سامنے کھڑے ہو کر زور زور سے بولنے لگے۔شوروغل کے درمیان ہی انہوں نے کہا کہ ان واقعات نے حکومت کے دلت مخالف چہرہ کا انکشاف کر دیا ہے۔ حکومت دلتوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک طرف جہاں سنجیدہ نہیں ہے وہیں دوسری طرف دلتوں اور کمزور طبقے کے استحصال کو فروغ دے رہی ہے اور ان کی آواز کو دبانے کے لئے ان پر لاٹھی چارج کروا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar assembly adjourned over attack on dalits in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply