سریجن گھپلے پر بہار اسمبلی میں اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ،کارروائی بدھ تک کے لیے ملتوی

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اہم اپوزیشن پارٹی (راشٹریہ جنتا دل) نے سریجن گھپلہ معاملے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے آج زبردست شور و غل اور نعرے بازی کی جس کے سبب ایوان کی کارروائی دن بھر میں دو بار ملتوی کیے جانے کے بعد غل غپاڑہ میں کمی نہ ہونے پر دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی۔
اسمبلی کی کارروائی شروع ہوتے ہی آر جے ڈی کے سینئر لیڈر عبدالباری صدیقی نے بھاگلپور میں ہوئے سرجن گھپلہ معاملے کو اٹھاتے ہوئے اسپیکر وجے کمار چودھری سے درخواست کی کہ ان کی پارٹی نے اس پر تحریک التوا پیش کی ہے جسے منظور کرکے اس پر بحث کرائی جانی چاہئے۔
اس پر اسپیکر نے کہاکہ وقفہ سوال کا پہلا سوال ہی سرجن معاملے کے سلسلے میں ہے اور اس پر حکومت کا جواب بھی ہوگا۔ مسٹر صدیقی نے کہاکہ سرجن گھپلہ ایک انتہائی اہم معاملہ ہے جس پر بحث بہار اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے اہم معاملے پر ایوان میں فوراً بحث کرائی جانی چاہئے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar assembly adjourned after uproar by rjd over multi crore srijan scam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply