بہار میں ہولی کے موقع پرسپلائی کی گئی دیسی ا ور غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، ایک گرفتار

پٹنہ: بہار میں ہولی کے دوران بڑے پیمانے پر دیگر ریاستوں سے شراب کی سپلائی کے پیش نظر چوکس پولیس نے گیا اور مظفر پور ضلع سے آج بڑی مقدار میں دیسی اور غیر ملکی شراب برآمد کر کے ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ گیا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مشرقی وسطی ریلوے کے گیا۔کوڈرما ریل سیکشن کے بندھوا اسٹیشن پر کھڑی 63553 اپ آسنسول-وارانسی سواری گاڑی میں جانچ کے دوران ایک ٹوکری سے ریلوے پولیس نے بڑی مقدار میں دیسی شراب کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ٹوکری میں سیٹ کے نیچے رکھے تھیلے اور تھیلے سے 120 لیٹر مہوا شراب اور 500 پاؤچ دیسی شراب برآمد کی گئی۔ ریل پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اس دوران مفصل تھانہ علاقے کے نورنگا گاؤں کے شراب اسمگلر جیکی کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسمگلر نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ جھارکھنڈ سے شراب لے کر گیا میں ہولی کے موقع پر فروخت کرنے کے ارادے سے لے جا رہا تھا۔ مظفر پور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بوچھا تھانہ علاقے کے مور چومکھ گاؤں کے قریب علی الصبح ایک پک اپ وین سے پولیس نے 101 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد کی۔ برآمد شدہ شراب ہریانہ میں تیار کی جاتی ہے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے جب پک اپ وین کا پیچھا کیا تب ڈرائیور گاڑی کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کل دیر شام برہمپورا تھانے کی پولیس نے چاندنی چوک پر دو دنوں سے لاوارث کھڑی ایک ریفریجیٹروین سے 450 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد کی۔ پولیس کے مطابق وین سے ملے کاغذات کے مطابق کانپور سے مظفر پور کے گوشالا روڈ کے لئے بیج کی بلٹی کے ساتھ چلی وین میں ہریانہ کے پلول کی بنی شراب لدی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bihar 120 litre of liquor seized one arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply