بنارس ہندو یونیورسٹی میں لاقانونیت پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا : یوگی

گورکھپور: (یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آتیہ ناتھ نے بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) تشدد پر ہنگامہ کے درمیان سماج دشمن عناصر کو یونیورسٹی کا ماحول پراگندہ کرنے کا مورد الزام ٹہرایا ۔انہوں نے تشدد میں کسی قسم کی سازش کے خدشہ کو خارج از امکان قرار نہ دیتے ہوئے آج کہا کہ جانچ رپورٹ آتے ہی ملزمان پرسخت کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ افراتفری پھیلانے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ میڈیا کے نمائندوں پر ہوئے پولس لاٹھی چارج کے واقعات کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ جانچ رپورٹ ملتے ہی ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو معاملہ بہت حساس ہے۔ طالب علموں کی پریشانیوں کے تدارک کے لئے پراکٹوریل بورڈ کو اپنا کام کرنا چاہئے تھا۔
انہوں نے ریاستی اور مرکزی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں سے اسٹوڈینٹس کے ساتھ بات چیت کرنے کی صلاح دی۔ اپوزیشن پارٹیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن و قانون کی صورت حال میں بہتری آئی ہے لیکن اپوزیشن محض بے بنیاد الزامات لگارہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhu violence wont spare those involved in spreading anarchy on campus yogi adityanath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply