قومی حقوق انسانی کے کمیشن نے ہندو یونیورسٹی تشدد کا از خود نوٹس لیا

لکھنؤ: (یو این آئی) قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں ہوئی لاٹھی چارج کے معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ریاستی سرکار سے پورے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی۔ سرکاری ذرائع نے آیہاں بتایا کہ این ایچ آر سی نے ریاست کے چیف سکریٹری کو اس سلسلہ میں خط ارسال کرکے پورے معاملے کی معلومات بہم پہنچانے کے لئے کہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی سرکار جلد ہی کمیشن کو پوری اطلاع فراہم کرنے کے ساتھ ہی اب تک ہوئی کارروائی کی تفصیلات بھی بھیج دے گی۔ واضح رہے کہ چھیڑ خانی کے احتجاج میں گزشتہ 23 ستمبر کی رات مظاہرہ کررہی طالبات پر لاٹھی چارج کیا گیا تھا۔ جس میں مبینہ طور پر کئی طلبا بشمول طالبات اور کئی صحافی زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhu violence national human rights commission asks for explanation from uttar pradesh govt vc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply