بنارس ہندو یونیورسٹی میں سیکورٹی اہلکاروں اور طلبا میں تصادم،12زخمی

وارانسی: اترپردیش کی بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں آج سکیورٹی جوانوں اور طالب علموں میں معمولی بات پر ہوئے تنازعہ کے بعد مار پیٹ میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بیشتر طالب علم ہیں۔ مارپیٹ کے بعد مشتعل طلبا کے ہجوم نے یونیورسٹی کیمپس میں زبردست توڑ پھوڑ اور پتھراؤ کیا۔
اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نتن تیواری، علاقائی افسر راجیش شریواستو سمیت پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران بڑی تعداد میں پولیس کے جوانوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر تیواری نے طلبا کو کافی سمجھایا اور قصور وار افراد کے خلاف جلد سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد حالات پرسکون ہوئے۔ مسٹر شریواستو نے بتایا کہ بی ایچ یو کیمپس میں فی الحال صورت حال معمول پر آگئی ہے لیکن احتیاط کے طورپر سیکورٹی بڑھادی گئی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhu students clash with the police in varanasi 12 injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply