بنارس ہندو یونیورسٹی کے رجسٹرا ر کو نگراں وائس چانسلرمقرر کر دیا گیا

وارانسی: (یو این آئی)بنارس ہندو یونیورسٹی کے رجسٹرار نیرج ترپاٹھی کو یونیورسٹی کا کارگذار وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ وائس چانسلر گریش چندر ترپاٹھی غیر معینہ مدت کی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ ان کی مدت کار 30نومبر تک ہے۔ کارگذار وائس چانسلر کی ذمہ داری فی الحال رجسٹرار ترپاٹھی کو کوسونپی گئی ہے۔
بی ایچ یو کی طالبات پر گذشتہ 23ستمبر کو ہوئے لاٹھی چارج کے بعد کل پہلی مرتبہ یونیورسٹی کھلی۔ بی ایچ یو میں ہوئے ہنگامہ کے بعد دسہرہ کی چھٹیاں 25 ستمبر کو ہی اعلان کردی گئی تھیں۔ طالبات اپنے گھروں سے ہاسٹل میں واپس آگئی ہیں۔ چھیڑ خانی کے واقعہ کے خلاف گذشتہ ماہ مظاہرہ کرنے والی طالبات سے نمٹنے کے طریقوں پر نکتہ چینی کا شکار وائس چانسلر جی ایس ترپاٹھی ذاتی اسباب کا حوالہ دیتے ہوئے غیر معینہ مدت کی چھٹی پر چلے گئے تھے۔
الہ آبادیونیورسٹی کے سابق پروفیسر ترپاٹھی کو 2014 میں تین سال کے لئے بی ایچ یو کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔ سمجھا جارہا ہے کہ انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت چھیڑ خانی کے معاملے کے بعد پورے معاملے سے نمٹنے کے ان طریقوں سے مرکزی حکومت خوش نہیں تھا۔ دوسری طرف انسانی وسائل کے فروغ محکمہ کے افسران کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے وائس چانسلر کو چھٹی پر جانے کے لئے نہیں کہا تھا۔ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhu registrar to be officiating vice chancellor for 2 months in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply