بھوپال کے ہندو نوجوان اسپتالوں میں مسلم مریض کے تیمارداروں کو افطار و سحری پہنچاتے ہیں

نئی دہلی: رمضان کے اس مقدس مہینہ میں شیلیندردوبے اور ان کے ساتھی دوست سحری سے پہلے اپنے بستر چھوڑ دیتے ہیں ، وہ ایسا اس لئے نہیں کرتے کہ وہ روزہ رکھیں گے بلکہ شہر کے اسپتالوں میں علاج کرانے آئے مسلم مریضوں کی تیمارداروں کے لئے کرتے ہیں۔

واقعہ یوں ہے کہ اسپتالوں میں مسلم مریضوں کے ساتھ پہنچے تیمارداروں کے لئے اسپتال میں روزہ رکھنے یا فطاری کا کوئی انتظام نہیں ہوتا ہے ۔ ایسے میں شیلیندر دوبے اور ان کے دوست اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیاءلیکر پہنچتے ہیں اور روزہ داروں میں تقسیم کرتے ہیں۔

شیلیندر بتاتے ہیں کہ میرے ذہن یہ ترکیب ایک مسلم خاتون کو دیکھنے کے بعد آیا،جن کے والد اسپتال میں زیر علاج تھے۔ روزہ کھولنے کے وقت اس خاتون کے پاس کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں تھی، جس کی وجہ سے وہ پانی پی کر روزہ کھول رہی تھی۔

شیلیندر آگے کہتے ہیں 19مئی کو میرے والد کو دل کا دورہ پڑا تھا او رہم انہیں حمیدیا اسپتال میں علاج کے لئے لیکر پہنچے تھے ۔ رات میں جب میں ان کے ساتھ تھا تبھی میں نے دیکھا کہ ایک مسلم خاتون پانی سے سحری کر رہی تھی ،اس کے بعد میں نے یہ طے کیا کہ ایسے لوگوں کے لئے کچھ کرنا چاہئے۔

شیلندر کہتے پھر میں نے اپنے دوستوں کو بلایا اور ہم نے طے کیا رمضان کے دوران ہم سحری کے لئے کچھ اشیاءبانٹا کریںگے، ابھی جب ہماری کوئی کمائی نہیں ہے تو ا سکے لئے ہم اپنی پاکٹ منی سے بچاتے ہیں اور ضرورت مندوں پر 50روپے خرچ کرتے ہیں ۔ ہم انہیں آملیٹ، چار پراٹھے اور ایک گلاس میوے کا دودھ مہیا کراتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ اس کام میں میرے 6دوست بھی مدد کر رہے ہیں۔ میرے دوست سعید علی اور میں افطار اور سحری کے لئے سامان پہچانے کا کام کرتے ہیں۔

شیلندر کی ساتھی دوست شرتی سونی بتاتی ہیں ’ میں نے دو دن پہلے ایک بزرگ خاتون کو سحری دی ، انہوں نے مجھے دعا دی ، ہمارے گروپ کے لوگوں کا کہنا ہے ضرورت مند لوگ ہمیں کال کر کے بتائیں کہ انہیں کھانے کے لیے کیا چاہیے اور وہ کس اسپتال میں ہیں۔ اس کے بعد ہم انہیں سہی وقت پر سحری وافطاری مہیا کراتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhopal students serving sehri in hospitals during ramadan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply