بھوپال انکاؤنٹر کے حوالے سے مقامی باشندوں سے معلومات طلب

بھوپال:مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے سنٹرل جیل سے مبینہ طور پر ایک سنتری کو ہلاک کرکے فرار ہونے والے کالعدم تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے آٹھ قیدیوں کی پولس انکاؤنٹر میں ہلاکت کے حوالے سے پولس ہیڈ کوارٹر نے مقامی باشندوںسے معلومات مانگی ہے۔
پولیس ہیڈ کوارٹر کے سرکاری ذرائع کے مطابق گرام اچارپورا کے قریب پولیس سے ہونے والے تصادم کے واقعہ سے متعلق معاملہ تھانہ گونگا میں درج ہے۔اس کی جانچ سی آئی ڈی کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے سلسلے میں اگر کسی شخص کو کوئی معلومات ہے اور وہ اپنا بیان درج کرانا چاہتا ہے تو وہ دفتری اوقات صبح 10 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک موبائل نمبر 7587602143 یا 7049153870 پر رابطہ کر سکتا ہے۔ سی آئی ڈی کے دفتر میں بھی اس کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ بھوپال کی سنٹرل جیل سے دیوالی کی رات یہ آٹھ قیدی مبینہ طور پر فرار ہو گئے تھے۔ ان کے فرار کے کچھ ہی گھنٹے کے اندر بھوپال پولیس نے سبھی کو تصادم میں ہلاک کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhopal killings revive debate on public officials in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply