بھوپال پولس انکاؤنٹر پر سیاست نہ کی جائے:وزیر اطلاعات و نشریات

نئی دہلی:اطلاعات و نشریات کے وزیر وینکیا نائیڈو نے کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھوپال جیل سے فرار آٹھ سیمی قیدیوں کے تصادم میں مارے جانے کے واقعہ پر سیاست نہ کریں۔ مسٹر نائیڈو نے گوا میں ہندستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے کے حوالے سے قومی دارالخلافہ میں پریس کانفرنس سے الگ کہا کہ ملک کی سلامتی سے جڑے معاملات پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جب 23 ماؤ باغی ہلاک ہو گئے تھے تب کسی بھی سیاسی پارٹی نے کوئی سوال نہیں اٹھایا تھا لیکن جیل سے بھاگے سیمی قیدیوں کے تصادم میں مارے جانے کے واقعہ کو طول دیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ سمجھا جانا چاہئے کہ دہشت گرد کا کوئی دین دھرم نہیں ہوتا۔ اگر دہشت گردوں کو مارے جانے کے واقعات پر سیاست کی جائے گی تو اس سے ان بیرونی قوتوں کو تقویت ملے گی جو ملک کے اتحاد اور سالمیت کو ختم دیکھنا چاہتی ہیں۔
وزیرمملکت داخلہ کرن رجیجو نے سلامتی سے جڑے معاملات میں سیاست کیے جانے کی سخت تنقید کی ہے۔ مسٹر رجیجو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں انتظامیہ اور پولیس پر شک کرنے کی عادت کو چھوڑنا ہو گا۔ ہندستان میں لوگوں نے حقائق کا پتہ کئے بغیر سیکورٹی اہلکاروں اور پولیس کے رویے پر بے وجہ شک کرنے کے عادی ہو گئے ہیں۔
اس تصادم کے فرضی ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں کسی بات کو خارج نہیں کر رہا ہوں۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ صرف ویڈیو تراشہ کی بنیاد پر پولیس پر شک کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhopal encounter its dirty politics says venkaiah naidu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply