داعش کی مالی اعانت کرنے کے الزام میں مدھیہ پردیش میں گرفتار بلرام کاساتھی بھی پکڑا گیا

بھوپال: انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) نے مدھیہ پردیش کے شہر ستنا میں ایک متوازی ٹیلی فون ایکسچنج کے توسط سے کو دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار تین ملزموںکو ڈسڑکٹ عدالت میں پیش کر دیا۔ان تینوں کو عدالتی ریمانڈ ختم ہونے سے دو روز پہلے پیش کر دیاگیا۔داعش کو مالی امداد بہم پہنچانے کے الزام میں مدھیہ پردیش کے ستناضلع سے انسداد دہشت گردی دستے(اے ٹی ایس )کے ذریعہ پکڑے گئے بلرام کے ایک ساتھی کو پولیس نے پکڑ کر اے ٹی ایس کے سپرد کردیا ہے۔
ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق گانجے کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار رجن تیواری کو پوچھ گچھ کے مقصد سے 21فروری تک کےلئے ریمانڈ پرلیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بلرام اور رجن تیواری کے درمیان کاروباری تعلقات رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش اے ٹی ایس نے گزشتہ کچھ دنوں میں ریاست کے مختلف علاقوں سے متوازی ٹیلی فون ایکسچینج چلانے کے معاملے میں 11لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔انہی میں ستنا کا بلرام بھی شامل تھا۔جموں و کشمیر میں گزشتہ دنوں داعش کے دوجاسوسوں کی گرفتاری کے بعد اس معاملے میں بلرام کا نام سامنے آیا تھا۔ بلرام پرا لزام تھا کہ وہ ان جاسوسوں کو پیسہ فراہم کراتا ہے۔اس کے بعد سے ریاست کے مختلف حصوں سے اس جاسوسی معاملے میں اے ٹی ایس کی مہم جاری ہے۔

Title: bhopal ats produces 3 accused in court before expiry of pr sent to jail | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply