بھوجپوری فلموں کے اداکار روی کشن نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی

نئی دہلی:بھوجپوری فلموں کے اداکار روی کشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر دہلی بی جے پی صدر منوج تیوڑی بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایسی پارٹی میں آیا ہوں جو غریبوں کے لئے سوچتی ہے۔ میری توجہ ترقی پر ہو گی۔ دوسروں کو ذلیل کرنے پر نہیں۔ مسٹر روی کشن اس سے پہلے کانگریس میں بھی شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور انہوں نے 2014 میں جونپور سیٹ سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا لیکن وہ الیکشن ہار گئے تھے۔
وہ جونپور اترپردیش کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے کئی سپر ہٹ بھوجپوری فلموں کے ساتھ ہی بالی وڈ فلموں بھی کام کیا ہے۔

Title: bhojpuri actor ravi kishan joins bjp | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply