بھیم آرمی کا سربراہ چندر شیکھر ہماچل پردیش میں گرفتار

لکھنؤ:اترپردیش کے سہارن پور ضلع میں گزشتہ ماہ ہوئے نسلی تشدد کا اہم ملزم اور بھیم آرمی کا صدر چندرشیکھر آج ہماچل پردیش کے ڈلہوزی سے گرفتار کرلیاگیا۔ ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (امن و قانون) آدتیہ ناتھ مشر نے ”یواین آئی“کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر مشر نے بتایا کہ چندر شیکھر کو اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف)کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔اسے ڈلہوزی کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائےگا۔وہاں سے اس کا ٹرانزٹ ریمانڈ لے کر اسے سہارن پور لایا جائےگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhim army chief chandrashekhar azad arrested in dalhousie in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply