بھارتیہ مزدور سنگھ کا مرکزی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

نئی دہلی: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ بھارتیہ مزدور سنگھ (بی ایم ایس) نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے باہر نریندر مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔
یہ مظاہرہ غیر ملکی راست سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) روکنے کے مطالبہ اور سرکاری زمرے کی صنعتوں میں عدم سرمایہ کاری اور ان کی نجکاری کے لیے مرکزی حکومت کے منصوبے کی مخالفت میں کیا گیا۔
علاوہ ازیں بی ایم ایس کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کم سے کم اجرت کی حد مقر رکی جائے اور یکساںکام یکساں مشاہرہ کا فارمولہ وضع کیا جائے۔ اس مطاہرے میں خواتین مزدوروں نے بھی کثیر تعداد میں حصہ لیا۔
ان میں آنگن واڑی کارکنوں،آشا کارکنوں،مڈ ڈے میل کارکنوں اور گھریلو صنعتوں کے مزدور بھی شامل تھے۔اس مظاہرے میں غیر منظم اور منظم زمرے کے نیز سرکاری و نیم سرکاری اور نجی زمرے کے مزدور بھی شامل تھے۔

Title: bharatiya mazdoor sangh stage protest outside parliament in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply