بھارت بند کامیاب،کشمیر سے کنیاکماری تک عوام سڑکوں پر اتر آئے: کانگریس کا دعویٰ

نئی دہلی: پیٹرول اور پیٹرولیم مصنوعات اورپکوان گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف احتجاج میں کانگریس کی قیادت میںحزب اختلاف کی21پارٹیوں کا بھارت بندتشدد کی دو چار وارداتوں کو چھوڑ کر مجموعی طور پر پر امن اور کامیاب رہا۔

کانگریس نے بند کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے کشمیر سے کنیا کماری تک سڑکوں پر اتر کر مودی حکومت کو آئینہ دکھایا۔کانگریس نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر زانہ ”مون بابا“ بن گئے ہیں۔

اور پیٹرول و ڈیزل کے نرخ بھڑکتی آگ کے بھڑکتے اور لپکتے شعلوںکی مانند تیزی سے بڑھتے ہوئے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔20سے زائد اپوزیشن پارٹیوں نے بھارت بند میں کانگریس کا ساتھ دیا لیکن مغربی بنگال کی ”غریبوں کی مسیحا“ ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس بند میں شامل نہیں رہی۔

اس دورانکانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا ۔

ملک بھر میں بیت الخلاءبنوائے لیکن وہاں پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔گذشتہ 70سال میں روپے کی قدر اتنی نہیں گری جتنی مودی حکومت کے دور میں گری ہے۔کہ آج ایک ڈالر 73روپے کے قریب پہنچ گیا ہے ۔

راہل نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھتے رہے لیکن مودی جی نے ایک لفظ منھ سے نہیں نکالا۔ وہ اس پر بالکل چپ ہیں۔ وہ وزیر اعظم بننے سے پہلے پیٹرول کی قیمتوں پر بہت بولتے تھے لیکن وزیر اعظم بننے کے بعد مون بابا ہو گئے۔

اس بند پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی نے کہاکہ عوام نے اس بند کو مسترد کر دیا۔جس سے ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ عظیم اتحاد کے غبارے کی ہوا جلد نکلنے والی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bharat bandh normal life hit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply