راہل گاندھی کی قیادت میں منموہن ، سونیا اور شرد پوار سمیت کئی کانگریس و اپوزیشن لیڈروں کی بھارت بند مارچ میں شرکت

نئی دہلی: ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں تسلسل کے ساتھ ساتھ اضافہ اور آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کے خلاف احتجاج میں بھارت بند کے موقع پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے احتجاجی مارچ کی قیادت کی۔

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ اور یو پی اے کی چیر پرسن سونیا گاندھی نے بھی مارچ مین حصہ لیا۔ اس موقع پر حزب اختلاف کے رہنما بشمول شرد پوار، شرد یادو، منوج جھا ، سومناتھ بھارتی کے علاوہ کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد اور منوج شرما بھی موجود تھے۔

کانگریس کے مطابق 21اپوزیشن پارٹیاں بھارت بند کوکامیاب بنانے میں شامل ہیں۔سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، ڈی ایم کے، نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی)،جنتا دل سیکولر(جے ڈی ایس) اور مہاراشٹر نو نرمان سینا(ایم این ایس) نے بھی کانگریس کی پکار پر بند کی حمایت کر رہی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bharat bandh manmohan sonia join protest led by rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply