نوٹ منسوخی کے فیصلہ کے خلاف بھارت بند کا ملک گیر پیمانے پر جزوی اثر

پٹنہ:نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں آج ملک گیر بند کا جزوی اثر دیکھا گیا۔بنگال، بہار، اترا کھنڈ، ہماچل پردیش، تمل ناڈو، پنجاب ، ہریانہ ، اڑیسہ ،آسام اور کیرل سمیت کم و بیش تمام بی جے پی و غیر بی جے پی حکومت والے صوبوں میں بند جزوی رہا۔ بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بند کا کوئی خاص اثر نہیں دیکھا گیا۔
جبکہ دہلی اور مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں تو پتہ ہی نہیں چلا کہ بھارت بند منایا جا رہا ہے۔ تمام بازار کھے رہےا ور سڑکون پر وہی بھیڑ بھاڑ اور ٹریفک نظر آیا جو عام دنوں میں رہتا ہے۔بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے تمام سرکاری اور نجی اسکول، بینک اور سرکاری دفاتر کھلے رہے۔ سڑکوں پر بھی ٹریفک بھی عام دنوں کی طرح چل رہا۔تاہم بائیں بازو کی جماعتوں کے حامیوں نے شہر کے اہم ڈا ک بنگلہ چوراہے سے جلوس نکالا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
وہیں کانگریس کے کارکنوں نے بھی دارالحکومت پٹنہ میں احتجاجی مارچ نکالا اور ڈاک بنگلہ چوراہا پہنچنے کے بعد نعرے بازی کی۔ بایاں محاذ کے اثر والے اضلاع میں نوٹ بند کیے جانے کے خلاف مظاہرہ کر رہے کارکنوں نے کچھ مقامات پر ٹرین اور سڑک ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ دربھنگہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسی-لینن) کے کارکنوں نے دربھنگہ سے پٹنہ جانے والی کملا-گنگا انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین کو لہریا سرائے اسٹیشن پر کچھ دیر کے لئے روک دیا۔اسی طرح بند حامیوں نے دربھنگہ اسٹیشن پر بھی نعرے بازی کی۔ بعد میں پولیس نے مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bharat bandh evokes partial impact in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply