نوٹ بند کیے جانے کے خلاف ہڑتال سے تری پورہ میں معمولات زندگی درہم برہم

اگرتلہ: تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں ترنمول کانگریس اور کانگریس کے ہڑتال کی مخالفت کے باوجود مرکزی حکومت کے نوٹ بند کرنے کے فیصلے کے خلاف بایاں بازو کی جماعتوں کی قیادت میں یہاں ہڑتال کا لوگوں کے معمولات زندگی پر کافی اثر پڑا ہے۔
ہڑتال کی وجہ سے ریلوے سمیت ٹریفک نظام اور کاروباری ادارے مکمل طور پر بند رہے اور تریپورہ مرکزی یونیورسٹی سمیت بیشتر تعلیمی ادارے بند رہے۔ہڑتال کی وجہ سے سکریٹریٹ سمیت بیشتر سرکاری دفاتر میں کام کاج متاثر ہوا ہے۔ ریاست کے کچھ وزیر اور سینئر افسران اپنے دفتر پہنچے لیکن گاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے دیگر ملازم دفتر نہیں پہنچ پائے۔
ہڑتال کی وجہ سے اگرتلہ میں ہسپتال، بینکوں اور ڈاک خانوں کے کام کاج پر برا اثر پڑا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bharat bandh disrupts normal life in tripura in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply