طبقاتی بنیاد پر ریزرویشن کے خلاف بھارت بند کے دوران بہار میں تشدد، فائرنگ

نئی دہلی: تعلیم و سرکاری ملازمتوں میں طبقاتی بنیاد پر ریزرویشن کے خلاف اونچی ذات کی جانب سے سوشل میڈیا کے توسط سے کی گئی پکار پر آج ہونے والا ”بھارت بند“کئی ریاستوں میں تشددمیں بدل گیا جس کے باعث کئی شہروں میں حکام کو کرفیو نافذ کرناپڑا۔اگرچہ یہ بھارت بند کیسی تنظیم یا فرد کی جانب سے کی گئی اپیل پر نہیں کیا جا رہا ۔
پھر بھی سوشل میڈیا نے ہی ایک سماں باندھ دیا اور بند خود بخود شروع ہو گیا۔بہار کے آرہ ضلع میں بند حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں ہونے اور فائرنگ کی خبریں ملی ہیں۔بند سے ایک روز پہلے ہی راجستھان ، اترپردیش، اترا کھنڈ اور مدھیہ پردیش کے مئی حصوں میں دفعہ144لگا دی گئی تھی۔
اور اترپردیش کے ہاپوڑ میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی تھی۔مدھیہ پردیش کے بھنڈ اور مورینہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں2اپریل کے بھارت بند کے دوران بڑے پیمانے پر تشد پھوٹ پڑا تھا۔
راجستھان کے بھرت پور وجے پور سمیت کئی شہروں میں صبح 9بجے سے ہی انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں اور15اپریل تک دفعہ 144کے تحت امتناعی احکامات نافذکیے جا چکے ہیں۔کئی شہروں میں اسکول و کالجز میں آج تعطیل کر دی گئی۔

Title: bharat bandh clashes reported in bihars arrah gunshots heard in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply